اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کے سربراہی اجلاس کے آغاز میں دہشت گردی کو یورپی اور عربی ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔
مصری صدر نے کہا کہ شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کا مشترکہ اجلاس اس بات کا مظہر ہے کہ عربی اور یورپی ممالک کے درمیان اتحادی اور مشترکہ موارد بہت زیادہ ہیں جبکہ اختلافی موارد بہت کم ہیں۔ السیسی نے کہا کہ دہشت گردی سے یورپ اور عرب ممالک کو مشترکہ خطرہ لاحق ہے اور دہشت گردی پر غلبہ پانے کے لئے آج ہمیں باہمی تعاون کی بہت ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کا مشترکہ سربراہی اجلاس دو دن تک جاری رہےگا۔
.......
/169